امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران،صحافی ،وکلاء اور اساتذہ کردار ادا کریں ڈی ایس پی چونیاں ارشد حیات

0
26

امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران،صحافی ،وکلاء اور اساتذہ کردار ادا کریں ڈی ایس پی چونیاں ارشد حیات امنکمیٹی ممبران سے خطاب
چونیاں (تازہ ترین سلطان نیوز)موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر عوام شر پسند عناصر سے مختاط رہیں ارشد حیات ایس ڈی پی او چونیاں
تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی چونیاں ارشد حیات امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کے بعد اپنے ایک وڈیو بیان میں کیا انہوں نے علمائے کرام سے گزارش کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں امن۔بھائی چارہ اور محبت کے عنوان پر خطبات دیں انہوں صحافیوں ،وکلاء اور اساتذہ سے گزارش کی کہ امان و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کریںپ اور پولیس کا ساتھ دیں انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر سے اپنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

رپورٹ میاں عدیل اشرف بیوروچیف قصور