قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی میں ملوث نیب نے پانچ سابق وزرائے اعظم، چار سے زائد سابق وزرائے اعلیٰ، سابق وزراءسمیت اکہتر سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کی فہرست جاری کر دی ۔

0
47

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی میں ملوث نیب نے پانچ سابق وزرائے اعظم، چار سے زائد سابق وزرائے اعلیٰ، سابق وزراءسمیت اکہتر سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کی فہرست جاری کر دی ۔
فہرست میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور شجاعت حسین کا نام شامل ہے ۔فہرست میں پنجاب اور بلوچستان کے دو اور سندھ کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کے نام شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف، چوہدری پرویز الٰہی، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، شوکت ترین رانا مشہود، حنیف عباسی، علیم خان، علی ارشد حکیم، عبدا للہ یوسف، سلمان صدیقی کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور بابر اعوان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سابق وزیر بابر غوری، ڈاکٹر عاصم، آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، وسیم اختر، جام خان شورو، پیر صبغت اللہ راشدی، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف بھی نیب کی تحقیقات جا ری ہیں۔
نواب محمد تالپور، تیمور محمد تالپور، امیر مقام، عاصمہ ارباب عالمگیر، علی ارشد حکیم، عبداللہ یوسف، سلمان صدیق، انجم عقیل، طارق فضل چوہدری، آغا سراج درانی، رؤف صدیقی، شرجیل میمن، ضیا لنجار، عادل صدیقی، اعجاز جاکھرانی، لیاقت جتوئی، سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن کیخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔