ملتان میٹرو کرپیشن کے معاملے میں حکومت کوبڑ ی کامیابی مل گئی، دو اہم چینی افسران چین میں گرفتار ، اعتراف جرم بھی کرلیا، مزیدتفصیلات جانیے اس لنک میں

0
74

ملتان میٹرو کرپیشن کے معاملے میں حکومت کوبڑ ی کامیابی مل گئی ، پروجیکٹ پر کام کرنے والے دو اہم چینی افسران چین میں گرفتار ، اعتراف جرم بھی کرلیا، چینی حکومت کے پاکستان سے رابطے پر وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبرا ور دو رکنی نیب ٹیم چین روانہ ہو گئی ملزمان کے اعتراف کی روشنی میں رقم پاکستان منتقل کرنے کی درخواست کی جائے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز میٹرو کرپشن میںحکومتی ٹیم کو بڑی کامیابی کی امید نظر آنے لگی ہے ملتان میٹرو پروجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے دو اہم افسران
چین میںگرفتار ہو گئے دونوں ملزمان کے اعتراف کے بعد چینی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کر کے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو پوچھ کچھ کے لئے ملزمان تک رسائی بھی دے دی ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، ڈی جی نیب عرفان منگی اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان ج شاہد پر مشتمل ٹیم فوری طور پر روانہ ہو گی ہے جو ملزمان سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اعترافی بیان کی روسنی میںرقم چین سے پاکستان منتقل کرنے کی درخواست کرے گی ، واضح رہے کہ ملتان میٹرو کرپشن کیس میں اربوں روپے خود برد کر کے چین منتقل کرنے اور بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو پہنچانے کا الزام ہے۔