احمد پور سیال لودھراں پائلٹ پراجیکٹ LPPنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ NCHDاورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پورسیال میں سلام ٹیچر ڈے وگلوبل ہینڈ واش ڈے منایا گیا

0
26

احمد پور سیال۔ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ LPPنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ NCHDاورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پورسیال میں سلام ٹیچر ڈے وگلوبل ہینڈ واش ڈے منایا گیااحمد پور سیال۔ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ LPPنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ NCHDاورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پورسیال میں سلام ٹیچر ڈے وگلوبل ہینڈ واش ڈے منایا گیا
احمد پور سیال( سلطان نیوز ) سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالصبور چیف ایگزیکٹو آفیسر LPPملک احسان اللہ کمبو ہ ڈپٹی ڈائریکٹر NCHDجھنگ اینڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ تھے۔راجہ محمد طارق خان ڈی ای او ایلمنٹری ،ظہور احمد چوہان DEOسکینڈری گیسٹ آف آنر تھے سیمنار کے آرگنائزر حسنین کاظمی پراجیکٹ مینجر LPPاور الطاف حسین پروگرام آفیسر LPPتھے ۔سیمنار کے چیف میزبان حفیظ الرحمن پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول احمد پورسیال تھے ۔تمام مقرریرین نے سٹارز ٹیچر کی خدمات کو سراہااورساتھ بیسٹ ٹیچر ز میں اسناد تقسیم کی گئیں 12بیسٹ ٹیچرز کو شیلڈ ز سے نوازا گیا ۔سکول ھذا میں کلین پاکستان اور گرین پاکستان کے تحت شجر کاری بھی کی گئی سیمنار میں NCHDاور LPP،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے فیلڈ آفیسر زاور اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے صحت و صفائی ،ایجوکیشن فار آل اور اچھی صحت کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا سیمینار کے آخر پر حاضرین کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔اور مزید بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنائی گئی،تاکہ نچلی سطح پر تبدیلی لائی جاسکے۔

رپورٹ
محمد عرفان بیوروچیف احمد پور سیال