ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڑ کا تھانہ شورکوٹ سٹی 20 صفر کے جلوس کا وزٹ

0
25

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ کا تھانہ شورکوٹ سٹی 20 صفر کے جلوس کا وزٹ

جھنگ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ نے تھانہ شورکوٹ سٹی کے 20 صفر کے جلوس کا وزٹ کیا ۔ انہوں نے جلوس کا سکیورٹی کے لحاظ سے مکمل جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ رانا عطاء الرحمان ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل ، محمد افضل SHO تھانہ شورکوٹ سٹی و دیگر پولیس افسران بھی موجودتھے ۔ ڈی پی او جھنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کا امن ہم سب کے لیے نہایت ضروری ہے لہذا پولیس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ پولیس بھی تما م وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران و ملازمان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے۔ تمام ملازمان اپنی ڈیوٹی چاک و چوبند ہو کرکر یں۔ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص بیگ یا گاڑی کو دیکھیں تو فوراً اُس کو چیک کریں تاکہ بروقت کاروائی کرکے شرپسند عناصر کے نا پاک عزائم کو ختم کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔جلوس کے دوران قانون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کوہر صورت ممکن اور یقینی بنایاجائے ۔کسی بھی عنصر کو امن عامہ خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے ۔

رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیوروچیف جھنگ