حکومت کسانوں کے کفن دفن کا انتظام تو کردے۔۔۔۔۔ایک چبھتا کالم۔۔ عمران خان کے نام۔۔۔۔۔سلطان نیوز پر۔. ۔۔۔رضوان قدیر چیمہ

0
55

حکومت کسانوں کے کفن دفن کا انتظام تو کردے۔۔۔۔۔ایک چبھتا کالم۔۔ عمران خان کے نام۔۔۔۔۔سلطان نیوز پر۔. ۔۔۔رضوان قدیر چیمہ
خان صاحب۔۔۔ !!!
اگر وزارت عظمی کا ہنی مون پیریڈ گزر گیا ہو تو کچھ فوری توجہ طلب کاموں پر بھی دھیان دے دیں …آپ تو بھینسیں اور کاریں اب بیچ رہے ہیں …ہم کسانوں کے مویشیی ڈنگر اور سکوٹر کاریں کب کی بک چکی…آپ درخت لگانے کا حکم دے رہے ہیں مگرھم نے سپرے کھاد ڈیزل کے لیے اپنے ہاتھوں سے لگاے درخت مجبوران بیچ دیے. ۔۔۔۔

پچھلے سال اس سیزن میں DAP کھاد 2350 روپے میں لی تھی جو اب 3550 میں مل رہی ہے۔ یوریا کھاد 1400 میں لی تھی جو اب 1700 کی ہو گئی ہے۔ CAN گوارا 1175 میں لی تھی وہ اب 1500 کی ہو گئی ہے۔ ڈیزل 85 روپے لیٹر تھا اب 108 روپے فی لیٹر ہے اور کیڑے مارادویات جو گزشتہ سال 700روپے کی تھی آج 1100تک بڑھ گی ۔۔

جبکہ گندم کا ریٹ وہی 1300 روپے سرکاری اور 1150 غیر سرکاری ہے گنا کا پانچ سال پرانا ریٹ 180روپے من اور ملا 130سے 150روپے اور بہت سے پورے لینے کی امید پربیٹھے ہیں…شوگرملیں اب بھی کسی سپریم کورٹ .کسی حکومت کو نہیں مانتی ۔۔

حضور ہم خودکشی کر لیں تو کیا آپ سرکاری سطح پر ہم کسانوں کے کفن دفن کا انتظام کریں گے یا نہیں؟؟؟

سرکار۔۔۔۔ پوری دنیا میں کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے اور حکومتیں اپنے کسانوں کا تحفظ کرتی ہیں۔۔۔ کچھ ہم پر بھی نظر کرم فرمائے ۔۔ 🙏
ورنہ یہ کسان، کاشتکار جو خام پیداوار اور اناج کی فیکٹریاں ہیں ہمیشہ کے بند ہوجایں گی خدا نا کرے..!
خدارا —!قوم کو اور ہم کسانوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں ماضی کے جھوٹے وعدوں نے پہلے ہی زراعت کا جنازہ نکال دیا ہے ..
اب آپ سے لوگوں کے بہت سے خواب وابسطہ ہیں..
آپ نے زرعی ایمرجنسی نفاظ کا وعدہ بھی کیا تھا…۔ آپ نے عوام سے جھوٹ نابولنے کاوعدہ بھی فرمایہ تھا؟