گڑھ مہاراجہ، اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال رائے خرم شہزاد بھٹی کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو فوری انکوائری حکم، رپورٹ محمدعمرفاروق، مزیدتفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
77

گڑھ مہاراجہ، اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال رائے خرم شہزاد بھٹی کا ڈاکٹر کے خلاف کا انکوائری کا حکم
سوشل میڈیا پر خبر آنے پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پورسیال رائے خرم شہزاد بھٹی نے ڈاکٹر قاسم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد پورسیال کو فوری طور پر انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیا. رپورٹ کے مطابق مریضہ شمیم ڈلیوری کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پورسیال مورخہ 15 مئی بوقت پانچ بجے آئیں. بعد از ابتدائی علاج و ٹییسٹ ہائے, بوجہ طبی پچیدگیوں کےPremature Pregnancy ), انہیں نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا. دوران شفٹنگ ڈلیوری ہو گئی. اسکے بعد بچے کو فوری طور پر بذریعہ سرکاری ایمبولینس نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیا گیا جبکہ زچہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل ہے. اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال رائےخرم شہزاد بھٹی نے مزید بتلایا کہ طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کےلیئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں.

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here