گڑھ مہاراجہ، رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ میں عملہ نہ ہونے کے باعث مبینہ طور پر ایک اور زچہ بچہ جاں بحق ایک ہفتہ میں دوسری خاتون دوران ڈلیوری جاں بحق ہو گئ، رپورٹ آصف بلال

0
79

گڑھ مہاراجہ، رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ میں عملہ نہ ہونے کے باعث مبینہ طور پر ایک اور زچہ بچہ جاں بحق ایک ہفتہ میں دوسری خاتون دوران ڈلیوری جاں بحق.رپورٹ آصف بلال
گڑھ مہاراجہ کی دوبچوں کی ماں 35سالہ زاہدہ رورل ہیلتھ سینٹرگڑھ مہاراجہ ڈلیوری کیلئے آئی لیکن لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن تھیٹر میں ہی دم توڑ گئی. لواحقین نےالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی اور ڈیوٹی پر معمور ایل ایچ وی فون سنتی رہی.لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ میں تعینات عملہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے . تاہم اسسٹنٹ کمشنر خرم شہزاد نے ورثاء کو عملہ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے.یاد رہےکہ یہ ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ جس میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گڑھ مہاراجہ میں ماں بچے سمیت دوران زچگی تسیری خاتون جاں بحق ہو چکی ہیں مگر غفلت کے مرتکب کسی بھی اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی.

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here