جھنگ” ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں شہریوں کی سہولت کےلئے آٹھ رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ

0
14

جھنگ” ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں شہریوں کی سہولت کےلئے آٹھ رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ سٹیلائٹ ٹاﺅن، ذیل گھر، جھنگ سٹی، تحصیل اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ سٹی، قائم بھروانہ،تحصیل احمد پور سیال اور گڑھ موڑ میں قائم کئے جائینگے ۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازارو ںکے حوالہ سے حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان نے اس سلسلہ میں بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ 15مئی2018ءسے رمضان بازاروں کو فعال کر دے گی جس کےلئے مختلف رمضان بازارو ںکے فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ رمضان بازارو ں میں سیکورٹی ، بیٹھنے کا مناسب انتظام، واش رومز، ڈسپنسری و دیگر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس لگائی جائینگی جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سبسڈ ی پر اشیائے خورونوش فراہم کی جائینگی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کےلئے 452ملین روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔سستے رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کریلہ ، آٹا، گھی ، چینی ، دالیں ، سفید چنا سمیت دیگر مختلف اشیائے خوردو نوش سستے نرخوں پر دستیاب ہونگی ۔ اے ڈی سی ریونیو سجاد احمد خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں شہریوں کو معیاری اشیائے خوردو نوش سمیت پھل و سبزیاں مناسب نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here