ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ، موبائل فون اور موبائل اسیسریز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا، مزید تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
45

لاہور (آن لائن)ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے موبائل فون اور موبائل اسیسریز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، چائنیز موبائل سیٹ کی قیمت میں 10جبکہ برانڈڈ سیٹ کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل اسسریز جس میں بیٹری ہینڈز فری اور میموری کارڈ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ موبائل ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے موبائل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ دریں اثناء ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ثمرات سامنے آنے لگے، سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ چوبیس قیراط سونے کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے اضافہ ہو گیا۔اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت اٹھاون ہزار سات سو پچاس سے بڑھ کر اٹھاون ہزار نوسو روپے ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here